ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.

]بتدائی معلومات کے مطابق مولانا صاحب کو مخالف پیر کے مریدوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سلیم صافی کا ٹویٹ

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 مارچ 2020ء ) ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔.............
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔تاہم اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔سی ایم پنجاب اپڈیٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.......



ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔